کوروناوائرس کے خوف کے باوجود 105 سالہ معمر خاتون نے خوشی کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا

لندن: برطانیہ میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باوجود ضعیف خاتون نے اپنے جنم دن کی خوشیاں منائیں اور طویل عمر پانے کے گر بھی بتائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’ ایلن میتھیوس‘‘ نامی معمر خاتون نے اپنا 105واں یوم پیدائش برطانیہ کے علاقے ’نورتھمٹن‘ کے ایک قہوہ خانے میں منایا، اس دوران ان کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔

کوروناوائرس کے پیش نظر برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی سی صورت حال ہے، کئی کاروباری دفاتر بند جبکہ متعدد علاقوں میں اسکول اور ریستوان بھی بند ہیں لیکن اس کے باوجود مذکورہ خاتون نے اپنے جنم دن کی خوشیاں پرتپاک انداز میں ایک قہوہ خانے میں منائیں۔ ایلن میتھیوس 17 مارچ 1915 میں پیدا ہوئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔