کرائسٹ چرچ سانحےکی پہلی برسی منسوخ
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ حکومت نے کورونا وائرس کے سبب کرائسٹ چرچ سانحےکی پہلی برسی کی تقریب منسوخ کر دی۔
15مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ کی مسجد النور سمیت 2 مساجد پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے فائرنگ کرکے 9 پاکستانیوں سمیت 50 نمازیوں کو شہید اور 48 کو زخمی کردیا تھا۔
چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب تک 145 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ نیوزی لینڈ میں اب تک 6 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا قرار دیا ہے جب کہ اس جان لیوا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے اندیشے کے سبب دنیا بھر میں اہم تقریبات، کانفرنسز اور کھیلوں کے مقابلے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔