پرنس چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لندن: برطانوی شاہی خاندان کے فرد شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی علامت کے بعد پرنس آف ویلز کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ، جس کے نتائج مثبت آئے ہیں اور اب وہ گھر سے کام کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق شہزادہ چارلس صحت مند ہیں اور اب اپنے گھر میں رہتے ہوئے فرائض انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ شاہی محل کے ایک ملازم کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملکہ برطانیہ بھی قرنطینہ میں چلی گئی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔