پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سے چوتھی پوزیشن پر آگئی

دبئی: آئی سی سی کی جاری کردہ سالانہ رینکنگ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان 3 درجے تنزلی کے بعد چوتھے درجے پر آگیا۔ ٹی ٹوئنٹی سالانہ رینکنگ میں پاکستان کی جگہ آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن مل گئی، انگلینڈ کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔
ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ کی ٹیم پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے، بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور جنوبی افریقا چوتھے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کی پانچویں اور پاکستان کی چھٹی پوزیشن ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے، آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینٍڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔