پاکستانی کھانوں سے بہتر کچھ نہیں: کولن منرو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو جہاں پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کیا تو وہیں پاکستان کے کھانوں نے بھی ان کے دل جیت لیے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیوی کھلاڑی کولن منرو بھی پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے ۔حال ہی میں منرو نے پاکستان میں اپنی سالگرہ منائی جہاں وہ پاکستان کے دیسی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور کراچی کا شکریہ بھی ادا کیا۔کیوی کھلاڑی نے ٹوئٹ میں شکریہ ادا کرنے کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ انہیں پاکستان کا کھانا بے حد پسند ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستانی کھانوں سے بہتر کچھ نہیں‘۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔