پاکستانی طالب علم محمد ریحان لاکھانی کے ریسرچ پیپر کی عالمی سطح پر پذیرائی

پاکستانی پی ایچ ڈی کے طالب علم ریحان لاکھانی، جہانزیب علوی اور ترکی کے پروفیسر ڈاکٹر سلیمان سردار کاراکا کے ریسرچ پیپر ’شارٹ ٹرم اسٹریس آف کووڈ 19 آن میجر اسٹاک انڈیکس‘ کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے۔

Prof. DR. Süleyman Serdar KARACA, Faculty of Economics and Administrative Sciences / Department of Business, Tokat Gaziosmanpaşa University, Turkey.

ریسرچ پیپر کے فرسٹ آتھر ریحان لاکھانی کا کہنا ہے کہ ابھی یہ ریسرچ پیپر پری پرنٹ اور انڈر ریویو میں ہے لیکن اسے چین کی ایک بڑی یونیورسٹی نے اس پیپر کو اپنی ویب سائیٹ پر شئیر کیا ہے اور اسے سراہا ہے۔


Muhammad Rehan Lakhani, PhD Scholar, Faculty of Economics and Administrative Sciences / Department of Business, Tokat Gaziosmanpasa University, Turkey.

https://www.researchsquare.com/article/rs-49510/v1

ریحان کا مزید کہنا تھا کہ اس ریسرچ پیپر میں ہم نے 32 ممالک اور 41 میجر اسٹاک انڈیکس کو شامل کیا ہے۔ اس پیپر کا مقصد یہ ہے کہ کورونا کے آتے ہی پوری دنیا میں اسٹاک پر کیا اثر مرتب ہوئے ہیں۔ ہمارے ریسرچ پیپر کے مطابق جس دن کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے اُسی دن سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں منفی اثر مرتب ہوا ہے۔

پیپر کے دوسرے آتھر جہانزیب علوی کا کہنا ہے کہ اس ریسرچ پیپر میں ہم نے ریسرچ کی ہے کہ کورونا کے آتے ہی پوری دنیا کی اسٹاک مارکیٹ مسلسل گڑتی جارہی ہے سوائے امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کے جو کہ صرف تھوڑی سی منفی ہوئی اور اس کے بعد پھر معمول پر آگئی جس کی وجہ یہ ہے کہ امریکا اس سے پہلے بھی 2008 میں میجر کرائسس کا سامنا کر چکا ہے اس لئے اُس کی انویسٹینٹ بڑی اسمارٹ طریقے سے ہوتی ہے۔

Jahanzaib Alvi, PhD Scholar Iqra University Department of Business Administration.

یاد رہے کہ مستقبل میں یہ ریسرچ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پاس بھی جائے گی۔ اس ریسرچ پیپر کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی دی جارہی ہے اور پاکستانی طالب علم کے کام کو سراہا جا رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔