ٹڈی دل سے ٹائیگرز فورس کے ذریعے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے ٹائیگرفورس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹائیگرفورس اب ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے بھی خدمات انجام دے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان رضا کار مستقبل میں بھی قومی معاملات میں معاونت کریں گے، نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔ عمران خان ٹائیگر فورس سے جلد خطاب میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے۔

ثمان ڈار نے بتایا کہ 1 لاکھ 65 ہزار رضا کاروں نے دی گئی ذمہ داریوں کو سر انجام دیا، پنجاب سے 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد نوجوانوں نے سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

وزیراعظم سے معاون خصوصی ندیم بابر نے بھی ملاقات کی اورپٹرولیم سیکٹر میں جاری اصلاحات کے عمل میں پیش رفت پر بریف کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پٹرولیم شعبے میں بہتری اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے اصلاحاتی عمل کومزید تیز کیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔