ٹرمپ کی دعوت، جرمن چانسلر کی جی 7 کانفرنس میں شرکت سے معذرت

برلن: ٹرمپ واشنگٹن میں جی 7 سربراہی کانفرنس میں سبھی رہنماؤں کی موجودگی چاہتے ہیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے دعوت ٹھکرا دی ہے۔
انجیلا مرکل نے جی 7 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے واشنگٹن کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی کے اخبار پولیٹیکو کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جی سیون کانفرنس میں شرکت کے لیے واشنگٹن آنے کی دعوت دی تھی تاہم کورونا وبا کے باعث جرمن چانسلر نے معذرت کرلی۔
اس حوالے سے جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائیبرٹ کا کہنا تھا کہ چانسلر نے جون کے اواخر میں واشنگٹن میں ہونے والی جی 7 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکی صدر کے دعوت نامے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فی الوقت عالمی وبا کی مجموعی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، وہ ذاتی طور پر اس میں شرکت کے لیے واشٹنگٹن کا سفر کرنے پر، اتفاق نہیں کرسکتیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔