وفاقی حکومت بجٹ کب پیش کرے گی؟

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 2 جون کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا، جس میں بجٹ کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔
ذرایع کے مطابق 12 جون کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزرا 12 جون تک وزیر اعظم کو مطلع کرتے رہیں گے۔
کہا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کے مجموعی حجم میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے ساڑھے 7 ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔