وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں سے کورونا فنڈ میں پیسے جمع کرانے کی درخواست

اسلام آباد: وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کورونا ریلیف فنڈ میں پیسے جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خاص اپیل کرنا چاہتا ہوں، دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کورونا کے اثرات سے متاثر ہورہا ہے، لاک ڈاؤن کے اثرات کی وجہ سے غربت بڑھ رہی ہے، چاہتا ہوں کہ اوورسیز پاکستانی پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ میں پیسے جمع کرائیں۔

انہوں نے کہا30 کروڑ آبادی والے ملک امریکا نے 2200 ارب ڈالر کا ریلیف پیکیج دیا، ہماری 22 کروڑ آبادی ہے، ہم صرف 8 ارب ڈالر کا پیکیج دے سکے، جرمنی اور جاپان نے ایک ایک ہزار ارب ڈالر کے ریلیف پیکیجز دیے، پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے، سارے اوورسیز پاکستانی حصہ ڈالیں۔ عمران خان نے کہا ٹائیگر فورس اور بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات سے کورونا کے خلاف جہاد میں کامیاب ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔