وزیراعظم کا اس ہفتے کے آخر میں کراچی کا دورہ متوقع ہے، صدر پی ٹی آئی خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم کا اس ہفتے کے آخر میں کراچی کا دورہ متوقع ہے، وزیر اعظم اس ہفتے لاک ڈاؤن میں نرمی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی اراکین کا وڈیو لنک پر اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا اس ہفتے کے آخر میں کراچی کا دورہ متوقع ہے وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم کراچی کی تاجر برادری کے لیے فکرمند ہیں وزیر اعظم اس ہفتے لاک ڈاؤن میں نرمی کریں گے وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں کراچی کی صورتحال کا جائزہ لیا وزیراعظم کراچی کے شہریوں کے لیے مزید پیکیجز کا اعلان کریں گے وزیراعظم براہ راست مزدور طبقے اور کاروباری شخصیات کو  سہولیات دینا چاہتے ہیں تحریک انصاف کراچی کے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن چکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔