نیپالی سرکار کا بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکار

کھٹمنڈو: نیپال نے بھارت کے خلاف گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا، نیپالی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپال نے بھارتی مخالفت کی پروا کیے بغیر ان علاقوں پر اپنے حق کی مہر ثبت کر دی، جن پر بھارت کا دعوی تھا۔
لداخ پر چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد یہ بھارت کے لیے ایک اور بڑا صدمہ ہے، نیپال نے خود سے طاقتور پڑوسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بھارتی سرحد سے متصل تین متنازع علاقے اپنے نقشے میں شامل کر لیے ہیں۔نقشے کی تبدیلی کا بل ایوان زیریں میں پیش کیا گیا تھا، جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس معاملے میں شدید ردعمل مودی سرکار کے لیے ایک اور محاذ کھول دے گا، جس سے اس کی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔