نیوزی لینڈ کورونا کو شکست دینے والا پہلا ملک
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کورونا وبا کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس بریفنگ میں کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے مقامی سطح پر خاتمے کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔
دوسری طرف اٹلی میں بھی وائرس کے باعث ہلاکتوں میں کمی آنے لگی، اطالوی حکومت نے 4 مئی سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کردیا۔ چین میں بھی حالات بہتر ہوگئے، شنگھائی اور بیجنگ میں اسکول کھول دیے گئے۔
ادھر اسپین میں کورونا کے باعث آج مزید 331 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑ رہی ہے۔
ادھر یورپی یونین نے وبا سے متاثرہ یورپی ممالک کی مدد کے لیے 544 ارب یورو کے ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔