نوجوان نے چہرہ 60 ہزار شہد کی مکھیوں سے ڈھانپ لیا

کیرالہ: بھارت میں نوجوان اپنے منہ پر 60 ہزار کے لگ بھگ شہد کی مکھیاں چپکا لیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہد کی مکھیوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے سے لوگ گھبراتے ہیں لیکن بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی نوجوان نے اپنا منہ 60 ہزار شہد مکھیوں سے ڈھانپ لیا اور کہا کہ کیڑے میرے بہترین دوست ہیں۔

24 سالہ نیچر ایم ایس نے شہد کی مکھیوں کو اپنی بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کو اپنے لیے خطرہ نہیں سمجھتے، سات سال کی عمر سے ہی اپنے چہرے پر شہد کی مکھیاں پال رکھی ہیں اور بچپن کے دوستوں کو اس عجیب حرکت کا طریقہ بھی بتایا ہے۔

بھارتی نوجوان نے حیرت انگیز طور پر چار گھنٹے 10 منٹ اور پانچ سیکنڈ تک منہ پر شہد کی مکھیوں کو چسپاں رکھ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی نام درج کروالیا۔

واضح رہے کہ شہد کی مکھیوں کے پالنے والے بھی خطرناک الرجی کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن وہ ہونٹوں یا پلکوں پر ڈنک لگنے کا خطرے کی بھی کوئی فکر نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے کسی بھی ڈنک کا ذمہ دار ہے۔

نوجوان کے مطابق اسے سب سے پہلے اس کے والد سجائے کمار نے ان مکھیوں سے تعارف کرایا وہ خود ایک ایوارڈ یافتہ مکھیوں کا سامان اور شہد بنانے والے ہیں۔

بھارتی نوجوان کا کہنا ہے کہ میرے والد ہمیشہ نصیحت کرتے تھے کہ وہ شہد کی مکھیوں سے پرسکون رہے اور ان کے ساتھ کسی دوست کی طرح سلوک کریں، میں نے اس پر عمل کیا اور شہد کی مکھیوں نے مجھے کبھی خوف میں مبتلا نہیں کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔