معروف اداکار کورونا کا شکار

کراچی: ٹی وی ڈراموں کے مقبول اداکار نوید رضا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، اس حوالے سے انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں اور لوگوں کو خبردار بھی کردیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ساتھی اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا۔
اداکار نوید رضا نے ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ شوٹنگ کے لیے جاتے ہیں تو احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں کیونکہ ہم ایک دوسرے کو کورونا سے بچاسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔