مسلم لیگ ق، سندھ کے صدر محمد طارق حسن کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم

کراچی: مسلم لیگ ق سندھ کے صدر، محمد طارق حسن کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد طارق حسن کی جانب سے مستحق خاندانوں کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے گھر گھر راشن پہنچایا جارہا ہے۔
گزشتہ دنوں ہجرت کالونی، اورنگی ٹائون، کورنگی، بلدیہ ٹائون اور کراچی کے دیگر علاقوں میں لگ بھگ تین ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
وائس آف سندھ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ق لیگ کی اعلی قیادت جناب چوہدری شجاعت اور جناب پرویز الہی کی خصوصی ہدایت پر اس بحرانی صورت حال میں یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
اس موقع پر انھوں نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا سرپرستی اور تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ محمد طارق حسن ماضی میں نائب ناظم کراچی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔