لندن: کرونا کا کم عمر ترین مریض سامنے آگیا

لندن: لندن سے کرونا کا متاثرہ کم عمر ترین یعنی نومولود سامنے آگیا، خاتون کو ڈیلیوری سے کچھ دیر پہلے نمونیے کے شبے میں اسپتال لایا گیا جہاں بچے کی پیدائش سے کچھ دیر بعد اس میں کرونا کی تصدیق کر دی گئی، ڈاکٹرز یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ بچہ ماں کی کوکھ میں ہی متاثر ہوچکا تھا یا دوران زچگی شکار ہوا۔

نومولود دنیا میں کورونا وائرس کا کم عمر ترین مریض بن گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد جب خاتون کی ٹیسٹ رپورٹس آئیں تو ڈاکٹرز نے اس میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔ جب بچے کے ٹیسٹ لیے گئے تو حیران کن طور پر وہ بھی وائرس کا شکار ہو چکا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بچہ نارتھ مڈل سیکس اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی سب سے کم عمر مریضہ کا تعلق فلسطین سے تھا۔ جس کی عمر 2 برس ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔