عوام کے لیے کورونا ٹیسٹ مفت کیے جائیں، شہباز شریف

لاہور: (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ عام افراد کے لیے مفت کیے جائیں، شرح سود کو کم کر دیا جائے، (ن) لیگ کی جانب سے 10 ہزار کٹس ڈاکٹرز کو دی جائیں گی، ڈاکٹرز کو سیفٹی کٹس مہیا کی جائیں۔
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا کی وبا میں شدت آنے کے بعد نواز شریف نے واپسی کا کہا، نواز شریف نے پیغام دیا وہ پاکستان کے لیے دعاگو ہیں، ڈاکٹرز نے جان ہتھیلی پر رکھ کر لوگوں کی خدمت کی، پاکستان میں 890 کے قریب کورونا کیسز ہیں، اس وبا کے چیلنج کا قوم کو سامنا ہے، یقین ہے حکومت بروقت اقدامات کرے گی، ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے معاشرہ تقسیم ہو۔
سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کورونا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے، موجودہ صورتحال میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے، سب نے مطالبہ کیا کہ فی الفور لاک ڈاؤن کی طرف جانا چاہیے، ہمیں اس وقت ایک قوم بن کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔