عارف نظامی انتقال کر گئے

لاہور۔ ملک کے نام ور صحافی سابق نگران وزیر اور سی پی این ای کے صدر عارف نظامی 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عارف نظامی نے دی نیشن اور پاکستان ٹو ڈے میں ادارتی فرائض انجام دیئے ان کا شمار پاکستان کے سینئر مدیروں میں ہوتا تھا۔ ان کی عمر 72 برس تھی اور سی پی این ای کے صدر تھے۔ 2018 کے انتخابات سے قبل بننے والی نگران حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات تھے۔ وزیر اعظم عمران خان۔ صدر مملکت عارف علوی۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت مختلف صحافتی تنظیموں۔ سی پی این اے۔ اے پی این ایس۔ پی ایف یو جے اور کے یو جے نے عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثنا “ وائیس آف سندھ “ کی جانب سے معروف صحافی عارف نظامی کے انتقال پر ان کے لواحقین اور سی پی این اے سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔