طیارے میں مسافر نے عجیب حرکت کردی

سوچیں آپ بہت مہنگی ٹکٹ لے کر جہاز میں سفر کریں اور وہاں آپ کو کوئی مسافر اپنی عجیب حرکتوں کی وجہ سے پریشان کرے تو آپ پر کیا گزرے گی؟

کبھی کبھار طیارے میں ایسی عجیب وغریب حرکات سامنے آتی ہیں جو سوشل میڈیا کی غذا بن جاتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جہاز کا مسافر اپنے پیچھے بیٹھے شخص کو چھیڑتا ہوا نظر آیا ہے۔ شہری پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص کے ٹانگ کے بال کھینچ رہا ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہی سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے گئے ۔ کسی نے لکھا کہ اس طرح کے آدمی کے ساتھ سفر کرنے کا مزہ دوبالا ہوجائے تو کسی نے اس حرکت کو ناپسندیدہ قرار دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔