صوبائی وزیر، سعید غنی بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے
کراچی: سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، صوبائی وزیر نے ٹویٹر پر اپنا وڈیو بیان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تاحال علامات ظاہر نہیں ہوئیں، خود کو صحت مند محسوس کر رہا ہوں، البتہ ٹیسٹ مثبت آیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ اب وہ اپنی ذمے داریاں گھر پر تنہائی میں رہ کر ادا کر رہے ہیں۔
انھوں نے اپنی ویڈیو میں شہریوں کو بھی گھروں پر رہنے اور احتیاط کی ہدایت کی۔