ش فرخ انتقال کر گئیں

Sheen Farukh

کراچی۔ ملک کی معروف خاتون صحافی اور اخبار خواتین کی سابق ایڈیٹر ش فرخ جمعرات کو انتقال کر گئیں۔ شین فرخ کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی سرگرم رکن رہی ہیں۔صحافتی تحریکوں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ وہ کئی برسوں تک اخبار خواتین کی ایڈیٹر رہیں۔ اردو اور انگریزی کے دیگر اخبارات میں بھی کام کیا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس اور کراچی پریس کلب کی جانب سے سینئر خاتون صحافی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔