شہر قائد میں ہیٹ ویو کے دوران پارہ 40 ڈگری تک جائے گا

کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں کل سے ہیٹ ویو "شروع "ہوگی۔ ہیٹ ویوکے دوران موسم "گرم اورخشک” رہے گا اورہوا میں نمی کا تناسب "انتہائی کم "ہوگا جبکہ پارہ 40 ڈگری تک جائے گا۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم "گرم اورمرطوب "رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت "27 ڈگری سینٹی گریڈ "ریکارڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت "36 سے 38 "سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب "78 فیصد "ہے، ہوائیں 13 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔