سونے کی قیمتوں میں‌ کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کمی کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر کمی کے بعد 1915 ڈالر فی اونس تک پہنچی۔آل پاکستان مینوفیکچرز جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔حالیہ کمی کے بعد پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 500 جبکہ دس گرام کی قیمت 97 ہزار 307 روپے تک پہنچ گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔