سندھ میں پیر سے کاروبار شادی ہالز مزارات اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی۔ کرونا وائرس کی شرح میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے ایک بار پھر سخت ایس او پی کا اعلان کردیا ہے۔ پیر سے شادی ہالز تمام تقریبات مزارات اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ اور اتوار کے روز مکمل کاروبار بند رکھا جائے گا۔ دیگر ایام میں کاروبار صبح چھہ بجے سے شام چھہ بجے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ شام چھہ بجے کے بعد میڈیکل اسٹورز۔ کریانہ اور بیکریز کھلے ہوں گے۔ پیر سے ریسٹورنٹس کا آئوٹ ڈور بھی بند کیا جائے گا۔ ریسٹورنٹس کو صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلی سندھ وفاقی حکومت کو پی ٹی اے کے ذریعے ایس ایم ایس شروع کرنے کے لئے خط لکھیں گے جس میں کہا جائے گا کہ ایک ہفتے میں ویکسین نہ کروانے والوں کے موبائل فون سم بلاک کیئے جائیں گے۔ آئندہ ماہ سے صوبے کے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں گی جنہوں نے ویکسین نہیں کروائی۔ اس سے قبل سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے بریفنگ میں اجلاس کو بتایا کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح دس فیصد سے زائد ہے اور کراچی میں اکیس فیصد سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی کے ضلع شرقی میں اکتیس فیصد اور ضلع کورنگی میں سترہ فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔