سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج سیٹیاں بج گئیں

sindh assambly oppostion

سندھ اسمبلی مین وزیر اعلی سندھ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے زبردست احتجاج کیا، اسمبلی میں تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی اور شورشرابہ ہوتا رہا، وزیر اعلی سندھ کی تقریر دوران پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ارکان اپنے ہمراہ پلے کارڈز لائے تھے اور ایوان میں نعرے بازی کر رہے تھے.ایک موقعہ پر اپوزیشن ارکان اسپیکر کے سامنے احتجاج کے دوران وزیر اعلی کے سامنے اگئے تو پیپلز پارٹی کے ارکان نے اپوزیشن کے اراکین کو آگے بڑھنے سے روک دیا، اپوزیشن ارکان اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں سندھ ھکومت اور وزیر اعلی سندھ کے خلاف نعرے بازی کر تے رہے. اپوزیشن ارکان اپنے ہمراہ سیٹیاں بھی لائے تھے اور وزیر اعلی سندھ کی تقریر کے دوران مختلف ارکان سیٹیاں بجاتے رہے، شور کی وجہ سے وزیر اعلی سندھ نے ڈائس پر رکھا مائیک ہاتح میں لے کر تقریر کی.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔