سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے کا مشورہ

ریاض: کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے یقینی صورت حال کے باعث سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے مسلمانوں سے حج کی تیاریاں موخر کرنے کا کہا ہے۔
ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے سرکاری ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے اور سعودی حکومت عازمین عمرہ کو کسی بھی وقت آنے کی اجازت دے سکتی ہے۔
ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ حالات کے پیش نظر سعودی حکومت مسلمانوں اور اپنے شہریوں کی صحت و تندرستی کے حوالے سے فکرمند ہے، اس لیے ہم دنیا بھر میں اپنے مسلمان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ صورتحال واضح ہونے کا انتظار کریں اور حج معاہدوں سے گریز کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔