سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عید اتوار کو ہوگی

ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ہفتہ کو 30 واں روزہ ہوگا جب کہ وہاں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر ہو گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو ہو گا۔
دوسری جانب وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی 25مئی کو عید منانا چاہتی ہے۔ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔