سعودیہ، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1,301 نئے کیسز رپورٹ

سعودیہ میں کورونا کیسز کی گنتی میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1,301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی 4,82003 افراد اب تک متاثر ہوچکے ہیں ۔جبکہ گزشتہ روز 17 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جس کے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7,760 تک جا پہنچی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 1,376 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی صحت یابیاں 4,63003 ہو چکی ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی

۔
دوسری جانب = دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 63 لاکھ سے زائد اور 39 لاکھ 38 ہزار 862 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 424 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 44 لاکھ 94 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 2 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے ۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔