سری لنکن کرکٹرز پاکستانی کھلاڑیوں پر بازی لے گئے

کولمبو: آئی لینڈرز شاہینوں پر بازی لے گئے، کورونا وائرس کے فنڈ میں 25 ملین جمع کرانے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔سری لنکا کی حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کی جانب سے 50 لاکھ روپے دینے کی نوید سنائی گئی جب کہ جنرل منیجر اور اس سے اوپر کے اسٹاف کی جانب سے 2 دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا اور اس سے نیچے کا اسٹاف ایک دن کی تنخواہ دے گا۔

تبصرے بند ہیں۔