سابق وزیر اعلی ممتاز بھٹو انتقال کر گئے

کراچی سابق وزیر اعلی سابق وفاق وزیر اور سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے چچا زاد بھائی ممتاز علی بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ممتاز بھٹو کافی عرصے سے علیل تھے۔ وہ سندھ نیشنل فرنٹ کے بانی چیئرمین تھے البتہ 2018 کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ ممتاز بھٹو کو ذوالفقار علی بھٹو نے 1972 میں وزیر اعلی سندھ مقرر کیا تھا بعد ازاں لسانی فسادات کے بعد ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ پر غلام مصطفی جتوئی کو وزیر اعلی سندھ اور ممتاز بھٹو کو وفاقی وزیر مقرر کیا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد ممتاز بھٹو نے جلاوطنی اختیار کی تھی۔ اس دوران سندھی بلوچ پشتون فرنٹ قائم کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 1997 کے انتخابات سے قبل ممتاز بھٹو کو نگران وزیر اعلی مقرر کیا گیا تھا۔ وہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رہے متعدد بار جیل بھی گئے۔ سابقہ دور میں مسلم لیگ ن میں بھی شامل رہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔