سابق وزیر اعلی ارباب رحیم پی ٹی آئی میں شامل

Arbab Raheem join PTI

اسلام آباد۔ سابق وزیر اعلی سندھ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے اہم رہنما ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ ارباب غلام رحیم نے جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کروں گا۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو صوبہ سندھ کے دورے کی بھی دعوت دی ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔