سابق رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

ملتان: پنجاب اسمبلی کے سابق رکن سلمان نعیم بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ رپورٹ پازیٹو آنے پر طیب اردوان ہسپتال کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹروں نے قرنطینہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کا علاج شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق علاج شروع ہوتے ہی ان کی حالت پہلے سے قدرے بہتر ہے، تاہم مکمل علاج ہونے تک انہیں قرنطینہ میں ہی رکھا جائے گا۔ دوسری جانب سلمان نعیم کے دیگر خاندانی افراد کے بھی اس حوالے سے ٹیسٹ لیے جا چکے جن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔