سائنس دانوں کا بڑا تجربہ کامیاب

کولمبیا کے سائنس دانوں نے الٹرا وائلیٹ لائٹ کی ایک قسم فار یو وی سی کی مدد سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کا ایک کامیاب تجربہ کیا غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ فار یو وی س کی مصنوعی شعاعیں ہوا میں موجود کوروناوائرس کو ختم کرسکتی ہیں۔ تجربے کے دوران مخصوص جگہ پر کورونا وائرس کی نمی کے ذرات کو فار یو وی سی لائٹ کے سامنے سے گزارا جس کے بعد وائرس کو اکھٹا کیا گیا تاکہ نتیجہ معلوم کیا جاسکے۔تحقیقی مطالعے کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ برونر کا کہنا ہے کہ تجربے کی رپورٹ سے واضح ہوا کہ مذکورہ لائٹ نے ہوا میں موجود کرونا کے ذرات کا 99.9 فیصد تک خاتمہ کردیا، وائرس کا کوئی بھی ذرا زندہ نہیں بچا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ روشنی کرونا کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی جس کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فار یو وی سی سسٹم کو عوامی مقامات پر نصب کریں گے جو مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں معاونت کرے گا۔ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس سسٹم کی پیشگی پیداوار پر بھی کام کررہے ہیں، یہ سرجیکل ماسک اور سماجی فاصلوں کا متبادل نہیں ہوسکتا، لیکن ہم اسے کورونا کے خلاف نیا ہتھیار کہہ سکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔