دُنیا بھر میں کورونا مریض 80 لاکھ سے متجاوز، 4 لاکھ 39 ہزار اموات

واشنگٹن/ لندن/ بیجنگ/ ماسکو: دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھتی چلی جارہی ہے۔ کورونا زدگان 80 لاکھ سے زائد ہوچکے ہیں۔ اس عالمی وبا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ چین میں گذشہ 5 روز میں 106 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے برازیل میں مزید 729، امریکا 425، میکسیکو 269، روس میں 143، بھارت میں 395 اور ایران میں 113 اموات ہوئیں۔ سویڈن میں 17، قطر میں 3، سعودی عرب 39، مصر 97، عرب امارات 2، انڈونیشیا 64 اور کویت میں 2 ہلاکتیں ہوئیں۔
بیجنگ انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرنے کے پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ چین میں اب تک ہزاروں لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، شہر کے 20 علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ گذشتہ 5 روز میں 106 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
یہ صورت حال واقعی لمحۂ فکریہ ہے اور اس پر عالمی ادارۂ صحت نے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔