دنیا میں 9 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ13لاکھ18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 52 ہزار 932اموات ہو چکی ہیں۔24گھنٹے کے دوران5لاکھ 78ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔رالمی اداراے صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ48 لاکھ13 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ39 لاکھ 34 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم بےقابوہےجہاں24 گھنٹےمیں46 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اورمجموعی کیسز کی تعداد 31 لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔امریکہ میں24 گھنٹوں کے دوران2لاکھ 14ہزارسے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے اور مجموعی کیسزکی تعداد دو کروڑ31 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 85 ہزار49275 اموات ہو چکی ہیں۔جبکہ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار364 اور ایک کروڑ47 لاکھ 9ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔