دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 8لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ 21 لاکھ 67 ہزا ر92 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔عالمی ادارے صحت کے مطابق دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 14 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔تاہم دنیا بھر میں کورونا وبا سے متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں کی صورت حال بد ستور خراب ہے امریکہ میں اب تک 4 لاکھ 35 ہزار452 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 60 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔اس ہی طرح بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار751 اور ایک کروڑ 69 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔دوسری جانب امریکہ اور بھارت کے بعد تیسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک برازیل ہے برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 918 اور 89 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔