دبئی میں پہلا چینی سرکاری اسکول
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں چین اپنا پہلا سرکاری اسکول کھولنے جارہا ہے، اسکول کے قیام کا بنیادی مقصد امارات میں چینی کمیونٹی کو تعلیمی سہولت فراہم کرنا ہے۔اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ چین آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے دبئی میں اپنا پہلا سرکاری اسکول کھولے گا، یہ چین کے باہر پہلا سرکاری سکول ہوگا۔ اسکول کا افتتاح ستمبر میں ہوگا۔