جیکب آباد پولیس کا کمسن قیدیوں پر تشدد عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

جیکب آباد۔ کمسن قیدیوں پر تشدد کرنے والے پولیس افسران کے خلاف عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے اور اپنے پٹے بھائیوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی سٹی کی جانب سے کمسن قیدیوں پر تشدد کے واقعے کی ماڈل کورٹ جیکب آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی۔ ڈی ایس پی صدر اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ کمسن قیدیوں کے ورثا جب مقدمہ درج کرانے گئے تو ایس ایچ او نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا۔ متاثرین نے سندھ ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔