بھارت میں 66 جانور ہلاک
بھارتی ریاست آسام میں سیلابی صورت حال کے نتیجے میں 66 جانور ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست آسام میں قائم ’کازی نگر نیشنل پارک‘ میں تیز بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی جس کی زد میں آکر درجنوں جانور مارے گئے جبکہ چڑیا گھر کا تقریباً 88 فیصد حصہ ڈوب گیا۔پارک کے ڈائریکٹر ساوی کمار کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث چڑیا گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے، سیلابی صورت حال میں صرف 170 جانور کو ہی ریسکیو کرسکے باقی تمام جانور ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارش کے بعد سیلاب سے ناصرف پارک شدید متاثر ہوا بلکہ ریاست کا نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، کئی افراد کی ہلاکتوں اور لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔تیزبارش کے باعث مختلف علاقوں میں درجنوں حادثات بھی پیش آئے۔ حکومت نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ گھروں سے نکاسی آب سمیت شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔