بھارت میں پیر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان
نئی دہلی: بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو پیر سے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امیت شاہ نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے، تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں تمام ریاستوں اور اداروں کو کھول دیا گیا ہے بلکہ یہ مرحلہ وار ہوگا جب کہ 30جون تک مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔
امیت شاہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں عبادت گاہیں،ریسٹورنٹس اورشاپنگ مالز کھولے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں ریاستی حکام سے مشورے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جائے گا، میٹروٹرینز اور سینما ہالز کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔