بھارت سے جھڑپیں، چین نے تفصیلات جاری کردیں!

بیجنگ: چین نے بھارتی فوج کے ساتھ گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپوں کی تفصیلات کا اجرا کردیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ گلوان وادی بھارت کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی چینی حدود میں واقع ہے، کئی سال سے چین کے فوجی اس وادی میں تعینات ہیں۔
ان کے مطابق اپریل سے بھارتی فوجیوں نے یک طرفہ طور پر وادی کی لائن آف کنٹرول پر سڑکیں، پل اور دیگر تعمیرات کی ہیں، جس پر چین نے کئی بار بھارت سے احتجاج کیا لیکن 6 مئی کو بھارتی فوجی چینی حدود میں داخل ہوگئے اور رکاوٹیں تعمیر کیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدامات نے چین کو مجبور کیا کہ وہ سرحدی علاقوں میں کنٹرول مستحکم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاملے کو گفت و شنید سے حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر رابطے کیے گئے جس پر بھارت نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے فوجیوں کو واپس بلاکر تعمیر شدہ سہولتیں مسمار کرنے پر اتفاق کیا لیکن وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 15 جون کو بھارتی فوجیوں نے گلوان وادی میں اشتعال انگیزی کی۔
چین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے چینی اہلکار اور فوجیوں پر حملہ کیا جو وہاں بات چیت کے لیے بھیجے گئے تھے جس سے جھڑپیں ہوئیں جو ہلاکتوں کا باعث بنیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔