بھارتی فوج کی درندگی، مزید 2 کشمیری شہید
سری نگر: وادی جنت نظیر میں غاصب بھارتی فوج کے مظالم تھم نہ سکے، ضلع پلواما میں اس نے ظالمانہ کارروائی میں مزید دو نوجوان شہید کردیے۔
بھارتی فوج نے ضلع پلواما کے علاقے بنڈزو میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے بھارتی فوجیوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ہندوستانیو، کشمیر سے نکل جاؤ کے نعرے لگائے۔
خیال رہے گزشتہ کئی روز سے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے۔