بھارتی فوجی آپس میں ہی لڑنے لگے، دو ہلاک ایک زخمی
چھتیس گڑھ : نارائن پور گھاٹی کیمپ میں تعینات فوجیوں کے مابین جھگڑے میں ایک فوجی نے ساتھی جوانوں پر فائرنگ کردی جس سے دو جوان ہلاک اور ایک جوان شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق فوجیوں کے مابین تنازعہ معمولی بات پر ہوا تھا جس میں ایک پلاٹون کمانڈر اور ایک حوالدار کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک پلاٹون کمانڈر کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے رائے پور روانہ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے میڈیا کے مطابق دراصل معاملہ سی اے ایف نویں بٹالین کا تھا، گذشتہ رات فوجیوں کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا۔ بات تلخ کلامی سے ہوتی ہوئی ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور معاملہ اس حد تک پہنچ گیا کہ ایک جوان نے اپنی سروس رائفل سے ساتھی فوجیوں پر فائرنگ کردی۔گولی لگنے کی وجہ سے دو جوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک جوان بری طرح زخمی ہوا ہے، زخمی فوجی کو علاج کے لئے رائے پور ریفر کردیا گیا ہے۔