بھارت،ایک دن میں 75 ہزار کورونا کیسز رپورٹ

بھارت کورونا وائرس کیسز کے حوالے سے بد ستور دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں ایک دن میں مزید 75 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک ہی دن میں 1 لاکھ کورونا مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں 88 ہزار 965 افراد کورونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔بھارت میں فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 831 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 44 لاکھ 97 ہزار 867 ہوچکی ہے۔
جبکہ کورونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا اب بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 70 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 42 ہزار 185 ہے۔
برازیل میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں مذکورہ تینوں ممالک کے علاہ کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے روس، پیرو اور کولمبیا بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔