برطانیہ میں لاک ڈاؤن، شہری خود اپنے بال کاٹنے لگے، دلچسپ تصاویر
لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث شہری از خود ہیئر ڈریسر بن گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سرکاری اور نجی دفاتر سمیت دیگر تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ حجام کی دکانیں بند ہونے کے باعث شہری اپنے بال خود سنوار رہے ہیں۔
لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سر کے بال کاٹے اور نائی کی طرح اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریوں نے از خود کس طرح بال بنائے۔ سیکڑوں صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔