برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق
لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس کی ابتدائی علامات کے بعد اپنا ٹیسٹ کروایا، جو مثبت ایا ہے۔
وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد بورس جانسن ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی چند علامتیں جیسے بخاراور مسلسل کھانسی کے بعد ٹیسٹ کروایا، جو مثبت آیا
انھوں نے مزید کہا کہ آئسولیشن کے باوجود کورونا وائرس کے خلاف جنگ کی قیادت کروں گا۔