ایڈیشنل آئی جی کراچی غُلام نبی میمَن کا مختلف پُولیس پکٹس کا دورہ

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی غُلام نبی میمَن نے کورونا وائرس کے سلسلے میں کراچی شہر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن پر موجود ایسٹ زون کی مختلف پُولیس پکٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ہمراہ ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر، ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈو  اور ایس ایس پی ملیر علی رضا و ایس ایس بی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غُلام نبی میمن نے ایسٹ زون میں واقع ضلع ایسٹ،کورنگی و ملیر کی حدود میں لگائی گئی مُختلف پولیس پکٹس پر مُوجود افسران و مُلازمان کو چاک و چُوبند ڈیوٹی سَرانجام دینے اور دورانِ لاک ڈاؤن عوام کے ساتھ اچھا رویہ و برتاؤ اپنانے پر نقد انعام و سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔