اک صدا کرونا کی – تعارف اپنا تعریف اپنی

ثناء خان ندیم

اک چھوٹا سا مسئلہ ہوں میں
دھیمے دھیمے چلتا ہوں میں
رفتار لگی اپنی چین سے
اب پر لگا کر اڑتا ہوں میں
کیوں ڈریں مجھ سے لوگ سارے؟
خوف و موت کا آئینہ ہوں میں
ہیں فاصلے کہیں احتیاط کہیں
نا مانے انساں ، حیراں ہوں میں
سب چھپ کر بیٹھے کونوں میں
واہ! کتنا ہی خوفناک ہوں میں !
سوشل-میڈیا پر ہے چرچا میری
پر اتنا بھی نہیں ہولناک ہوں میں
بس وہم سے بچنا تم سب #ثناء!
دماغ پہ اک مہلک ہتھیار ہوں میں
گر کچھ فاصلہ ہو میڈیا سے بھی
پھر کنٹرول میں آنے کو تیار ہوں میں
مشکلات پڑیں میری راہ میں بھی
پر دیکھو! کتنا بے باک ہوں میں
دنیا کو دکھا دی راہ اک نئی
بس صفائی و ستھرائی کا کام ہوں میں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔