انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کے لیے زبردست فیچرمتعارف کرادیا گیا

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے فیچر کے تحت صارفین انٹرنیٹ براؤزر استعمال کرتے ہوئے بھی اپنے انسٹاگرام کے دوستوں کو میسج بھیج سکیں گے دنیا بھر کے صارفین ویب ڈیسک ورژن میں ڈائریکٹ میسج فیچر کا پیغام استعمال کرسکتے ہیں۔ ڈائریکٹ میسج پر صارفین گروپ کی صورت میں چیٹ کرسکتے ہیں اور اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے دوستوں کو تصاویر بھی بھیج سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق انسٹاگرام نے اس فیچر پر رواں سال کے آغاز پر کام شروع کیا تھا، بعد ازاں اسے ٹیسٹنگ کے لیے متعارف بھی کرایا گیا جس میں چند نقائص سامنے آئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔